سڈنی 27جنوری(ایس ونیوز/آئی این ایس انڈیا)کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) نے آج بتایا کہ ملک کی ٹی 20بگ بیش لیگ کے میچوں کی تعداد میں اگلے سیشن سے اضافہ کیاجائے گا۔بگ بیش لیگ ناظرین کے درمیان کافی مقبول ہے اور اسی کا فائدہ اٹھانے کے لئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔بگ بیش کے موجودہ سیشن کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔سی اے نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 8 اضافی میچ جوڑے جائیں گے لیکن ان کے مقامات کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔کرکٹ نیوساؤتھ ویلس کے سربراہ اینڈریو جونز نے سڈنی مورننگ ہیرالڈ نے کہاتھاکہ ایک اختیار ابتدائی راؤنڈ کاانعقاد ہانگ کانگ میں کرانے کابھی ہے جس سے کہ لیگ کی مقبولیت کافائدہ اٹھایاجاسکے۔انہوں نے تاہم کہا کہ فی الحال ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔